مسجد کے امام کے قاتل کو سزائے موت دے دی گئی

   

Ferty9 Clinic

گہران ۔ 28 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے چہارشنبہ کو ا یک ایسے قاتل کو پھانسی پر لٹکادیا جس نے جمعہ کی نماز کی امامت کرنے والے امام صاحب کو بیدردی سے قتل کردیا تھا ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق حامد رضا درخشندہ نامی مجرم کو اس مقام پر سزائے موت دی گئی جہاں اس نے امام صاحب کا قتل کیا تھا ۔ 29 مئی یعنی دوران رمضان المبارک محمد خرساند نامی امام صاحب پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ اپنے مکان واپس لوٹ رہے تھے ۔ حملہ میں موصوف شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے ۔ درخشندہ کی گرفتاری کے بعد اس نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا ۔ ایران کے قانون کے مطابق مقتول کے ارکان خاندان قاتل سے خون بہا کی رقم حاصل کر کے قاتل کو معاف کرسکتے ہیں لیکن یہ معاملہ چونکہ حساس نوعیت کا تھا ۔ لہذا اس قتل کی مناسب تحقیقات کی گئی اور قاتل کو مستوجب سزا قرار دیا گیا۔