مسروقہ فون کا سرقہ کرنے والا پولیس آفیسر کا ڈرائیور گرفتار

   

حیدرآباد : /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) مہدی پٹنم پولیس نے اسی پولیس اسٹیشن کے ڈیٹکٹیو انسپکٹر کے ڈرائیور کو مسروقہ فون کا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق بی شراون کمار جو اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) ہے مہدی پٹنم پولیس اسٹیشن کے ڈیٹکٹیو انسپکٹر رام بابو کے کار ڈرائیور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا نے سرقہ کے کیس میں برآمد ہونے والے قیمتی موبائیل فون کا سرقہ کرلیا ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر شراون کمار کے خلاف اسی پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور شواہد اکٹھا ہونے کے بعد اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔ ب