حیدرآباد 18 جولائی (سیاست نیوز) مسروقہ موٹر سائیکل پر رہزنی کی وارداتیں انجام دینے والی ٹولی کو مادھاپور پولیس نے بے نقاب کردیا اور تین رہزنوں و مسروقہ سامان خریدنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مادھاپور شلپا ویل نے بتایا کہ 36 سالہ امجد اقبال شیخ، 34 سالہ نورین شوکت حسین خاں ساکنان جوگیشوری ممبئی، 36 سالہ تنویر خان ساکن ممبئی اور 37 سالہ وجے کمل کانت یادو ساکن تھانے کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل اور دو طلائی چینوں کو ضبط کرلیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس ٹولی نے آر ایس پورم چندا نگر میاں پور اور سنگاریڈی میں وارداتیں انجام دیں ۔ امجد شیخ سابق میں 14 وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ ع