حیدرآباد : /22 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے چلکل گوڑہ پولیس کی مدد سے مسروقہ کاروں کے کاروبار میں ملوث 5 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمین کے قبضہ سے 2.4 کروڑ مالیاتی مسروقہ کاریں برآمد کرلی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون سنیل دت نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ کولکتہ کا بپا گھوش ہے جو دہلی اور اس کے اطراف و اکناف ریاستوں میں قیمتی کاروں کا سرقہ کرکے ان کی انجن اور چیشی نمبر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انہیں دیگر ریاستوں میں فروخت کیا کرتا تھا ۔ مہاراشٹرا اور مغربی بنگال کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس (آر سی بک) بھی تیار کرتے ہوئے انہیں خواہشمند گاہکوں کو فروخت کیا کرتا تھا ۔ اس کاروبار میں اس نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عبدالرحیم خان ساکن مشیرآباد ، شاہ نواز علی خان ، شیخ جاوید سے بھی مسروقہ کاروں کا کاروبار کیا تھا جبکہ ٹھاکر شیلندر سنگھ نے بھی مسروقہ کاروں کو شہر میں خواہشمند گاہکوں کو کاریں فروخت کی تھیں ۔ پولیس نے پانچوں ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ بپا گھوش اور دیگر دو ملزمین پریپورنا چاری اور کلیم ہنوز مفرور ہے ۔ ب