پالگر (مہاراشٹرا)۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا پولیس نے ایک شخص روہت پانڈے کو 147 اے ٹی ایم کارڈز کی چوری اور 10 لاکھ روپئے کے لین دین پر گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق روہت نے 14 جون کو ایک شخص کی مدد کی تھی جو اے ٹی ایم کارڈز کے استعمال میں وقت درکار تھی، دوران استعمال اس نے اصلی اے ٹی ایم کارڈ کو جعلی اے ٹی ایم کارڈ میں تبدیل کردیا۔ والیو پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر وجئے چوان نے کہا کہ اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی کیمروں کا جانچ سے پتہ لگایا۔
