مسعودی کی مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات

   

سری نگر : جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے آج مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے ضلع کپوارہ کے کنن پوشپورہ میں فوج کے ذریعے اٹھائے جانے کے بعد لاپتہ ہوئے نوجوان عبدالرشید ڈار کی بازیادبی کیلئے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وزیر موصوف سے کہا کہ مذکورہ نوجوانوں کے گھر والے اس وقت زبردست پریشان کُن صورتحال سے گزررہے ہیں اور ان بہت اپنے بیٹھے کی سلامتی کے بارے میں بہت سارے خدشات ہیں۔ انہوں نے وزیر موصوف سے کہا کہ 41 راشٹریہ رائفلز نے 15 دسمبر کو رشید کو اس کے گھر سے اٹھایا تھا لیکن اس کے بعد فورسز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ حراست سے فرار ہو گیا ہے جبکہ اس کے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ اسے پوچھ گچھ کے لئے لے جایا جا رہا ہے ۔