مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد منوانے چین کا ایک بار پھر ہندوستان کو انکار

   

بیجنگ ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے جمعہ کے روز ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر کے پلوامہ ڈسٹرکٹ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی جو جیش محمد کے خودکش حملہ آوروں نے انجام دیا تاہم اس کے باوجود چین نے ہندوستان کو ایسا کوئی تیقن نہیں دیا کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیم کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے چین ہندوستان کی تائید کرے گا۔ گذشتہ روز حملہ میں سی آر پی ایف کے کم و بیش 40 جوان مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کو پلوامہ میں دہشت گرد حملہ پر سخت افسوس ہے اور اسکی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت اور مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کرتا ہے۔ سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد منوانے کے تعلق سے چین نے کہا کہ قرارداد 1267 کمیٹی کے پاس دہشت گرد تنظیم کے تعلق سے کچھ واضح پس و پیش ہے۔