تہران، 4 جولائی (یو این آئی) اسرائیل سے جنگ کے دوران ایران کے مختلف ائیرپورٹس سے مسقط منتقل کیے گئے 7 مسافر طیارے 15 روز بعد واپس ایران منتقل کر دیے گئے ۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسرائیل سے جنگ کے دنوں میں فضائی حدود کی بندش کے دوران ایران کی معراج ائیر اور ایران گورنمنٹ کے 8 طیارے 18 اور 20 جون کو مسقط ائیرپورٹ پر منتقل کیے گئے تھے ۔7 طیاروں نے جمعرات 3 جولائی کی شام کو مسقط سے یکے بعد دیگر اڑان بھرنا شروع کی، ان میں سے 2 طیارے ایران کے چاہ بہار ائیرپورٹ پر اترے ، ایران گورنمنٹ کے ایک طیارے کو مشہد اور دوسرے کو زاہدان لینڈ کرایا گیا، اسی طرح دیگر طیاروں نے بھی ایران کے زاہدان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔