مسقط پہنچنے پر مودی کا نائب وزیراعظم نے استقبال کیا

,

   

Ferty9 Clinic

مسقط، 17 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اپنے چار روزہ تین ملکی دورے کے آخری مرحلے میں آج شام مسقط پہنچے ، جہاں ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ عمان کے وزیر دفاعی امور اورنائب وزیراعظم سید شہاب بن طارق السید نے ہوائی اڈے پر شخصی طور پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔مودی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ ان کے استقبال کے لیے ہندوستانی قومی ترانے کا دھن بجایا گیا۔ مسقط پہنچنے پر وزیراعظم نے نائب وزیراعظم سید شہاب بن طارق السید سے ملاقات کی۔عمان کے نائب وزیر اعظم شام کو مودی کے اعزاز میں عشائیہ دے رہے ہیں۔مودی سلطان طارق کی دعوت پر عمان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران، دونوں رہنما تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، ہندوستان-عمان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے بات چیت کریں گے ۔یہ دورہ ہندوستان اور عمان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہے ۔ وزیر اعظم عمان میں مقیم ہندوستانیوں سے بھی خطاب کریں گے ۔ یہ ان کا خلیجی ملک کا دوسرا دورہ ہوگا۔وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں فریقوں کو تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، ٹیکنالوجی، زراعت اور ثقافت سمیت دوطرفہ شراکت داری کا جامع جائزہ لینے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔