مسلح افواج اور پولیس جوانوں کیلئے ہمدرد کی خصوصی پیشکش

   

وبا سے محفوظ رہنے قوت مدافعت معاون : عبدالمجید
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مسٹر عبدالمجید ، چیرمین اینڈ منیجنگ ٹرسٹی ہمدرد لیبارٹریز ( میڈیسن ڈیویژن ) نے کہا کہ مہم کورونا وبا کی تیسری لہر میں ہیں اس لیے ہمیں اپنی قوت مدافعت پر ضروری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ عوام کے لیے ہمارے پراڈکٹس یونانی اور آیورویدک دونوں دستیاب ہیں ۔ وبا کے دوران ہمارے پراڈکٹس کی صارفین نے اچھی پذیرائی کی ہے اور ہماری ادویات پر ان کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔ ہم نے گذشتہ سال ’صحت ہے تو وطن ہے ‘ تشہیر شروع کی تھی ۔ ہم مسلسل قوت مدافعت کو بڑھانے پر زور دے رہے ہیں اور اس کی تشہیر کی جارہی ہے کیوں کہ آج جس طرح کے حالات ہیں ان میں صرف مضبوط قوت مدافعت ہی معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔ اس سال ہندوستان کی 75 ویں سالگرہ پر ہم مسلح افواج اور پولیس کو سلام کرتے ہیں اور ہم مسلح فورسیس اور پولیس جوانوں کے لیے ایک چھوٹی پیشکش کرتے ہوئے انہیں ہمارے ویلنیس سنٹرس پر مفت صلاح و مشورہ اور تمام ادویات پر 30 فیصد کمی کی پیشکش کررہے ہیں ۔ یہ پیشکش 26 جنوری تا 15 اگست 2022 کے لیے ہوگی جو ملک کے محافظوں کے لیے ایک خصوصی جذبہ کے طور پر ہوگی ۔۔