مسلح افواج میں کورونا کا پہلا کیس

   

نئی دہلی ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے لیہہ میں ایک فوجی جوان کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا۔ 34 سالہ فوجی جوان مسلح افواج میں اس وباء سے متاثر ہونے والا پہلا کیس ہے۔ لیہہ کے چوہاٹ گاؤں کا ساکن یہ فوجی اپنے والد کے رابطہ میں تھاجو کوروناوائرس سے متاثر تھے۔ اس کے والد ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کے بعد 20 فبروری کو وطن واپس ہوئے تھے اور 29 فبروری سے وہ لیہہ ہارٹ فاؤنڈیشن میں طبی نگرانی میں ہیں۔ وہ 25 فبروری سے رخصت پر تھا اور 2 مارچ کو رجوع ہوا۔
تھا جس کو اب سونم نوربو میموریل ہاسپٹل میں رکھا گیا ہے۔