نئی دہلی، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے جموں وکشمیر کے ہندوارہ میں دہشت گردوں کے ساتھ لوہا لیتے ہوئے شہید ہوئے فوجی اور پولیس اہلکاروں کی ہمت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج کو ان پر فخر ہے ۔جنرل راوت نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہندوارہ آپریشن ملک اور اس کے لوگوں کی حفاظت کے تئیں سلامتی دستوں کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈنگ افسر نے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے محاذ سنبھالا اور عظیم قربانی دی۔ یہ فوج کے خود سے پہلے خدمت انجام دینے کے ہدف کی علامت ہے ۔
