ویٹی کن سٹی:ویٹی کن سٹی میں تیز رفتار کار سوار نے سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کی رہائش میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے سیکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی اور پیلس کے صحن میں داخل ہوا۔ پولیس نے 40 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ملزم نے پوپ فرانسس کی رہائش گاہ تک جانے کی کوشش کی لیکن وہاں نہیں پہنچ سکا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر ملزم ذہنی مسائل کا شکار لگ رہا ہے، معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔