نظام آباد۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں ہونے والی موسلادھار بارش کے پیش نظر ضلع کلکٹر آفس میں کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ یہ بات ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے کسی بھی علاقے میں عوام کو مشکلات پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 08462220183پر فوری اطلاع دینے کی خواہش یہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرے گا۔ نشیبی علاقے کی عوام کے لیے جنگی خطوط پر امدادی کام انجام دیئے جائیں گے اور مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کو اس بارے میں ضلع کلکٹر کی جانب سے خواہش کی۔
بچکنڈہ میں برقی مسدودی سے عوام پریشان
بچکنڈہ ۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر بچکنڈہ میں برقی کٹوتی کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تفصیلات کے بموجب بچکنڈہ میں ہر دن روزانہ صبح اور شام وقفہ وقفہ سے برقی کٹوتی ہورہی ہے جس کی وجہ سے عوام ، تاجر اور دوکانداروں کو برقی نہ رہنے کی صورت میں مسائل پیش آرہے ہیں اور بازار میں کام کاج ٹھپ دکھائی دے رہا ہے ۔ بچکنڈہ میں برقی عہدیداروں کی غفلت اور لاپرواہی سے بار بار برقی منقطع ہورہی ہے اور یہ معاملہ 200 یونٹ مفت برقی گھریلو صارفین کو کئے جب سے یہ مسائل پیش آرہے ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ برقی کو 24 گھنٹے بحال کیاجائے ۔