نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کی وجہ سے جمعرات کومسلسل دوسرے دن ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ، جبکہ پٹرول کی قیمتیں 32 ویں دن بھی مستحکم رہیں ۔ منگل کوبھی چار ماہ بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی ہو ئی تھی ۔ دہلی میں جمعرات کو انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.84 روپے فی لیٹر رہا ، وہیں ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.47 روپے فی لیٹر ہوگیا۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق چہارشنبہ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔