مسلسل چوتھے دن بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

   

نئی دہلی30جون (سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں اتوار کو مسلسل چوتھے دن بھی بڑھتی ہوئی ڈھائی ہفتے کی اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل معلومات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کو پٹرول نو پیسے مہنگا ہوکر 70.37 روپے فی لیٹر فروخت ہو ا ۔ یہ 12 جون کے بعد اس کی اعلی ترین سطح ہے ۔یہاں ڈیزل کی قیمت بھی آٹھ پیسے بڑھ کر 64.19 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی جو 13 جون کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے ۔ کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی آج پٹرول نو نو پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 72.63 روپے ، 76.06 روپے اور 73.10 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ ڈیزل کی قیمت کولکتہ اور ممبئی میں آٹھ آٹھ پیسے بڑھ کر بالترتیب 66.11 روپے اور 67.30 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ۔ چنئی میں یہ نو پیسے مہنگا ہوکر آج 67.90 روپے فی لیٹر فروخت ہوا ۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں دونوں اندھنوں کی قیمتوں کا روز جائزہ لیتی ہیں اور ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں ۔