کوڑنگل ۔ مسلمانان کوڑنگل کا ایک نمائندہ وفد مسٹر سلطان محی الدین غوثن وجودی سابق ڈپٹی سرپنچ میجر گرام پنچایت کوڑنگل کی زیر قیادت گذشتہ روز رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر پٹنم نریندر ریڈی سے کیمپ آفس میں ملاقات کرتے ہوئے عیدگاہ قبرستان کی باؤنڈری وال کیلئے مبلغ دس لاکھ روپئے ، قبرستان میں ہائی ماسٹ روشنی کا انتظام ، جامع مسجد کیلئے 8 لاکھ روپئے اور اردو گھر شادی خانہ کیلئے پچاس لاکھ روپئے کی منظوری کا مطالبہ کیا ۔ نیز گورنمنٹ ڈگری کالج کوڑنگل اردو لکچررس نہ ہونے سے اردو طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اردو لکچررز کے تقررات کا پرزور مطالبہ کیا گیا ۔ رکن اسمبلی نریندر ریڈی نے وفد کے ارکان میں موجود معززین میں مسرز سید انور حسین صدر مجلس انتظامی جامع مسجد عبداللہ خان اجمیر خازن مجلس انتظامی جامع مسجد مولانا محمد عبدالکریم اشرفی امام مکہ مسجد و نائب قاضی ، محمد قاسم تاجر پاچہ ایم اے واجد ساونڈ ، محمد عبدالرحیم صدر میلاد کمیٹی محمد بابا اور اظہر بن مقصود وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔