نئی دہلی 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے تبلیغی اجتماع کااستحصال نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ اجتماع کے منتظمین غیر ذمہ دار ہیں لیکن اس کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے ۔