مسلمانوں اور عیسائیوں کی اکثریت والے علاقوں میں ہندوستانی تمدن تباہ: بی جے پی رکن اسمبلی

   

نئی دہلی 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے منگل کے دن کہاکہ ہندوستانی تمدن اُن علاقوں میں تباہ ہورہا ہے جہاں مسلمانوں اور عیسائیوں کی زیادہ تعداد میں آبادی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور یو پی چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو بھگوان نے اوتار کی شکل میں روانہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بھگوان نے (اُنھیں) بھیجا ہے۔ وہ اوتار ہیں اور ہندوستان کو ہندوتوا کے نظریہ سے رنگ بھرا بنادیں گے۔