مسلمانوں سمیت کئی لوگوں نے سکون کی سانس لی :جمائما

   

لندن : برطانوی فلم پروڈیوسر اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکی صدارتی انتخاب میں جوبائیڈن کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس انتخاب پر مسلمانوں سمیت کئی لوگوں نے سکون کی سانس لی ہے ۔ جمائما گولڈ نے جوبائیڈن کی کامیابی کی خبر سن کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکہ میں مسلمانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔