مسلمانوں سے غیر انسانی سلوک، جرمن فٹبالر کی مودی حکومت پر تنقید

   

برلن : جرمنی کے اسٹار فٹبالر میسوت اوزل نے ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ میسوت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ لیلۃ القدر کی مقدس رات کے دوران ہندوستان میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اور بھلائی کیلئے انھوں نے بھی دعا کی۔ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ اس سے قبل بھی جرمن فٹبالر نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عالمی امن کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے کہا کہ آئیے نہ صرف یوکرین بلکہ فلسطین، شام، یمن، عراق اور دنیا کے دیگر تمام مقامات جہاں لوگ جنگ کا شکار ہیں، ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔