کولکاتہ ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ بنگال امامس اسوسی ایشن نے مسلم برادری کے ارکان سے جو ماہ رمضان کے دوران بالعموم عطیہ دیتے ہیں، ان سے اپیل کی ہیکہ اپنے مقامی مساجد میں رقم جمع کرادیں جو کوروناوائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کے دوران ضرورتمندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ صدر اسوسی ایشن محمد یحییٰ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو آج بتایا کہ وہ اس سلسلہ میں پہلے ہی زائد از 26 ہزار مساجد کو مکتوبات بھیج چکے ہیں۔