٭ اُترپردیش میں میرٹھ کے ویلنٹیس کینسر ہاسپٹل نے متنازعہ اشتہار بازی کے بعد معذرت خواہی کرلی ہے ۔ دواخانہ کے حکام نے اشتہار میں کہا تھا کہ مسلم مریضوں کو اُسی صورت میں شریک کیا جائے گا جب وہ کورونا وائرس کے ٹسٹ میں منفی پائے جائیں ۔ اس اشتہار میں ہندو اور جین فیملیوں کو کنجوس بھی قرار دیا گیا اور اُن سے پی ایم ۔ کیر س فنڈ کیلئے عطیہ دینے کی خواہش کی گئی ۔ ہاسپٹل نے پولیس کی مداخلت اور سوشل میڈیا پر تنقیدوں کے بعد معذرت خواہی کی ۔