مسلمانوں سے ووٹنگ حق چھین لیا جائے : بی جے پی رکن اسمبلی

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ : بہار میں بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے کہا کہ مسلمانوں کو ووٹنگ کا حق نہیں دیا جائے اور مسلم طبقہ کو ہندوستان میں دوسرے درجہ شہریوں کی طرح رہنے دیا جائے ۔ بہار میں بی جے پی کے اتحادی برسر اقتدار جنتادل یو نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ہری بھوشن ٹھاکر کے ریمارک کو اشتعال انگیز قرار دیا ۔ بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے ان ریمارکس کے لیے ہری بھوشن ٹھاکر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ۔