لندن ۔22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں میں پانچ وقت کی فرض نماز کی ادائیگی کیلئے کئے جانے والے پانچ مرتبہ وضو کی عادت مہلک وباء کورونا سے کم سے کم متاثر ہونے میں اہم رول ادا کررہا ہے ۔ اس بات کا انکشاف گذشتہ دنوں برطانوی پروفیسر رچرڈ ویبر نیو کاسٹل یونیورسٹی اور لیبر پارٹی کے سابق سیاستداں ٹرویر فلپس نے اپنی ایک تحقیقی رپورٹ میں کیا ہے ۔ دونوں محققین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مہلک وباء کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلمانوں کی انتہائی کم تعداد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمانوں کی روزآنہ پانچ مرتبہ وضو کرنے کی عادت کی وجہ سے اُن میں وائرس کے خطرات کم سے کم پائے گئے ہیں ۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کے اُن علاقوں میں جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی خاصا تعداد ہے اور جنہیں کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقہ قرار دیا گیا ہے ۔ تاہم اُن علاقوں میں مکین مسلم طبقوں میں اس وائرس سے متاثرہونے والوں میں انتہائی کم تعداد ہے ۔ انہوں نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹاور ہیملیٹس میں 548کیسیس درج کئے گئے ۔ اسی طرح نیو ہمپ میں بھی 859کیسیس درج کئے گئے جب کہ ساؤتھ وارک میں 1075 کورونا کیسیس درج کئے گئے ہیں ۔ مگر حیرت انگیز طور پر ان متاثرین میں مسلمانوں کی انتہائی کم تعداد پائی گئی ہے ، تو یقیناً روزآنہ پانچ مرتبہ وضو کی عادت کی وجہ سے وہ اس بیماری سے محفوظ رہے ہیں ۔