مسلمانوں پر ظالمانہ رویہ کے خلاف احتجاج

   

نندیال میں پولیس بربریت کی سی آئی ڈی جانچ کروانے تلگودیشم کا مطالبہ

کڑپہ ۔ شہر کڑپہ کے دوسرے گاندھی مجسمہ سرکل کے روبرو میناریٹی رائٹرس فارم کے زیر اہتمام اور ٹی ڈی پی پارٹی کے حلقہ اسمبلی امیدوار وی ایس امیر بابو کے زیر سرپرستی نیشنل ایجوکیشنل ڈے کے موقع پر مسلم میناریٹی پر ظالمانہ رویہ کے خلاف اور حال ہی میں نندیال کے عبدالسلام کی پولیس کے ظلم و بربریت برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کرنے پر سی آئی اور ہیڈ کانسٹیبل کو 12 گھنٹے بعد بیل پر رہائی دینے کے خلاف موجودہ حکومت کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی سی CBCID سے جانچ کروانے کی مانگ کرتے ہوئے انصاف کے نعرے گلند کئے ۔ اس موقع پر امیر بابو کے علاوہ سماجی کارکن سید صلاح الدین ایم آر ایف کے ریاستی صدر شیخ دستگیر قومی بی سی مہاسبھا کے ریاستی کنوینر ماسکو دنڈارام ، سابق وقف بورڈ ضلع صدر اشرف علی خان جے اے سی کنوینر غوث پیر ، آپ کی آواز کے ریاستی ایکزیکیٹیو مقبول پاشاہ ایم اے ایف کے ریاستی کنوینر رفیق خان ، سی ایس ناصر پاپولر فرنٹ ضلع صدر ذاکر حسین افسر حسین ، ڈی ایم سی صدر رامنجیلو ایم آر ایف رکن عبدالملک انصر باشاہ ، غوری باشاہ جابر اللہ ادریس ، سید نور ، اوما مہیش ، انصاف پارٹی کے ضلع معتمد حسین آر سی پی سبارائیڈو انور باشاہ کے علاوہ کئی لوگ جمع ہوئے تھے ۔