یوٹیوب چیانل سی ای او کی گرفتاری کا مطالبہ
میدک۔ 10 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے مسلم اقلیتی قائدین نے چرن ٹی وی کے سی ای او لنگم گوڑ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی میدک ایس مہیندر کو ایک مکتوب پیش کیا۔ قائدین نے الزام عائد کیا کہ ضلع میدک کے موضع کوڈی پلی سے تعلق رکھنے والے لنگم گوڑ نے یوٹیوب پر مسلمانوں کے خلاف نامناسب اور توہین آمیز زبان استعمال کی ہے، جو نہ صرف ان کے جذبات کو مجروح کرتی ہے بلکہ سماجی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے متعدد مواقع پر مسلمانوں کو ہدف بنا کر ناشائستہ کلمات کہے ہیں، اس لیے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ونیز مسٹر لنگم گوڑ کا ایکریڈیٹیشن کارڈ بھی منسوخ کیا جاے۔یادداشت پیش کرنے والوں میں محمدحفیظ الدین،محمدخالد، ڈاکٹر صوفی شجاعت علی،محمد فاضل ، سید عمر محی الدین،محمد عمیرافضل،میسن بن عبداللہ خضر محمد،محمدعتیق اور دیگر موجود تھے۔