مسلمانوں کا احساس کمتری دور کرنے کے سی آر کوشاں

   

ورنگل میں صدر ٹی آر ایس اقلیتی سل نعیم الدین کی پریس کانفرنس
ورنگل۔/13 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ مجالس مقامی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی کے بعد ضلع پریشد میں کو آپشن ممبرس کا انتخاب ہوا جس میں کے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے اقلیتوں سے حقیقی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کو آپشن ممبر کی حیثیت سے کثیر تعداد میں مسلم اقلیتی امیدواروں کو کامیاب کروایا۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ ضلع صدر ٹی آر ایس اقلیتی سیل محمد نعیم الدین نے ہنمکنڈہ ٹی آر ایس میناریٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جدید اضلاع کی تشکیل کے بعد 31 اضلاع میں مجالس مقامی کے انتخابات عمل میں آئے۔ ضلع ورنگل کو…… اضلاع بنائے گئے۔ ہر ضلع پریشد میں 2 ارکان کا کوآپشن ممبر کی حیثیت سے انتخاب ہوتا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آرنے ضلع ورنگل کے تمام کوآپشن ممبرس مسلمانوں کو بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر مسلمانوں کو ہر میدان میں ترقی کرتا ہوا دیکھناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کیلئے جاری فلاحی اسکیمات میں ملک بھر میں نظیر نہیں ملتی ۔ غریب لڑکیوں کی شادی مبارک اسکیم کے تحت مالی امداد، تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس کا قیام، فیس ری ایمبرسمنٹ ، اوورسیز اسکالر شپس ، کے سی آر کٹ و دیگر کئی ایک فلاحی اسکیمات کے ذریعہ اقلیتوں کی مدد کی جارہی ہے۔ محمد نعیم الدین نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو مسلمانوں میں سیاسی قیادت کو اُبھارنے کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے علاوہ دیگر کارپوریشنوں کا چیرمین مسلمانوں کو بنایا گیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کے اقدامات سے ریاست تلنگانہ کے تمام مسلمان خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ ملک بھر میں یہ واحد چیف منسٹر ہیں جنہوں نے اقلیتوں میں احساس کمتری کو دور کرتے ہوئے مسلم قیادت میں اضافہ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں ۔ متحدہ ضلع ورنگل کے اضلاع ورنگل اربن، ورنگل رورل، محبوب آباد، جنگاؤں، بھوپال پلی ( جے شنکر ) ملگ کی اقلیتوں نے 12 ضلع پریشد معاون رکن منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد توفیق ، ایم اے خلیل رائے پورہ ہنمکنڈہ ، شکیل ( مامنور کیمپ ) محمد اشفاق، شیخ عثمان ریاض، مرزا عبدالرحیم ، محمد یعقوب ، محمد قاسم و دیگر موجود تھے۔