مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند

   

یروشلم : اسرائیلی پولیس نے قدیم شہر میں واقع مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔یروشلم کے اسلامی اوقاف کا انتظامی کنٹرول اردن کے پاس ہے۔ اوقاف کے مطابق اسرائیلی پولیس افسروں نے قلعہ بند مسجد کے تمام دروازے اچانک بند کرنا شروع کر دیئے اور مسلمانوں کا داخلہ مسجد اقصیٰ میں روک دیا جبکہ دوسرے جانب وہ یہودی عبادت گذاروں کو مسجد میں تلمودی عقائد کے مطابق عبادت کیلئے داخلے کی اجازت دے رہے تھے۔اس اقدام سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے حوالے سے ایک مدت سے نافذا سٹیٹس کو ختم ہو گیا۔ مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کے لیے مختص سٹیٹس کو انتظامات کے تحت غیر مسلم القدس کامپلکس کا دورہ تو کر سکتے ہیں لیکن انہیں وہاں عبادت کرنے کی اجازت نہیں۔ اس کے باوجود بعض یہودی مسجد کے احاطے میں نماز ادا کرتے دیکھے جاتے ہیں۔یہودی قانون نے مطابق مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کے تقدس کی وجہ سے اس کے کسی بھی حصے میں یہودیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔