مسلمانوں کوحق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش

   

Ferty9 Clinic

پاکستان دہلی میں تشدد پر فکرمند ۔ وزیر خارجہ محمود قریشی کا بیان
اسلام آباد 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج کہاکہ اُن کا ملک دہلی میں پیش آئے تشدد پر متفکر ہے اور الزام عائد کیاکہ نیا قانون شہریت اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس ہندوستان کے 200 ملین مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوششیں ہیں۔ اُنھوں نے یہ ریمارکس اسلام آباد میں ایک سمینار کے دوران کئے۔ اُنھوں نے کہاکہ گجرات کے قتل عام کو نئی دہلی کی سڑکوں پر دوہرایا جارہا ہے۔ یہ پاکستان کے لئے گہری تشویش کا معاملہ ہے اور پوری دنیا کے لئے بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی ہندوستانی مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش ہیں۔ قریشی نے کہاکہ ہندوستان میں جو لوگ نفرت پھیلارہے ہیں اُنھیں ضرور انسانیت کے خلاف جرائم کے لئے جوابدہ بنانا چاہئے۔