حکومت پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام ، کاغذ نگر میں بی ایس پی صدر ڈاکٹر پروین کمار کا خطاب
کاغذ نگر/20 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے مسلم کثیر آبادی والے علاقے کوثر نگر میں کل ہفتے کے روز شام کے اوقات بی ایس پی پارٹی اسٹیٹ صدر ڈاکٹر پروین کمار ائی پی ایس نے بی ایس پی پارٹی اسٹیٹ سکریٹری محمد ارشد حسین، سابقہ ضلع پرشد چیئرمین سیڈم گنپتی کے ساتھ مل کر ہنگامی دورہ کرتے ہوئے مسلم اقلیتوں سے ملاقات کی، اس موقع پر مسلم اور غیر مسلم نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بی ایس پی میں شمولیت اختیار کی، ڈاکٹر پروین کمار نے مسلم نوجوانوں کو بی ایس پی پارٹی میں کھنڈوا پہناتے ہوئے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ افطار کے اوقات مسلمانوں کو کھجور کھلاتے ہوئے گمراہ کیا جارہا ہے ۔، لیکن ہمیں افطار پارٹی نہیں چاہیے اور کھجور کی ضرورت نہیں مسلم نوجوانوں کو روزگار اور تعلیمی ضرورت ہے، میں مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کر نے کا بھروسہ دیتا ہوں، اس لیے انے والے انتخابات میں بی ایس پی پارٹی سے جڑتے ہوئے بی ایس پی پارٹی امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کا مسلم نوجوانوں کو مشورہ دیا، انہوں نے ریاستی حکومت پر الزامات کرتے ہوئے کہا کہ تیلنگانہ کے عوام کے مسائل اور خصوصی طور پر مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کر نے میں حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، اس لیے انے والے اسمبلی انتخابات میں عوام کی جانب سے ریاستی حکومت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہیں،اس موقع پر انہوں نے مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا بھروسہ دیا، بعدازاں مسلم اور غیر مسلم نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بی ایس پی پارٹی میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔