مسلمانوں کو درپیش مسائل کچھ سوال سیاست ٹی وی پر آج شارٹ فلم

   

حیدرآباد 18 اپریل ( پریس نوٹ ) ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے ایک شارٹ فلم تیار کی گئی ہے ۔ اس فلم کو ’ کامن میان ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کو جو مسائل درپیش ہیں ان سوالوں کو اس فلم میں اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے سیاست ٹی وی پر اتوار 19 اپریل کو دوپہر 12 بجے اور اسی وقت سیاست ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر بھی ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا ۔ مسلمانوں کی حالت کیلئے میڈیا ‘ پولیس یا سیاستدان ‘ ذمہ دار کون ؟ ۔ ایسے سوالات کو اس فلم میں پیش کیا گیا ہے ۔ یہ فلم سیاست ٹی وی کی پیشکش ہے ۔