مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

   

جی سکھیندر ریڈی اور ہریش راؤ کے پیامات
حیدرآباد۔25 اپریل (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی اور ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی ہے۔ سکھیندر ریڈی نے اپنے پیام میں کہا کہ کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اسی دوران رمضان المبارک کا آغاز ہوا ہے۔ وہ مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے گھروں میں عبادتوں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہمیں چیف منسٹر کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر عمل آوری ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ وزیر فینانس ہریش راؤ نے رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو خوش و خرم اور صحت و عافیت سے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس میں ایک ماہ تک روزوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسلمانوں کو اپنے گھروں میں عبادات کا اہتمام کرنا چاہئے۔ انہوں نے عوام کی بھلائی کے حق میں اللہ رب العزت سے دعا کی۔