مسلمانوں کو قانون کی تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت!

,

   

      مسلمان نوجوانوں کو قانون کی تعلیم حاصل کرنے پر متوجہ کرنا، اس میں اعلی مہارت کے حصول کے لئے ان کا تعاون کرنا اور عدالتوں میں ماہر مسلمان وکلا ء کو پہنچانا،یہ قانونی تحفظ کے لئے بے حد ضروری ہے، اب تو صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ بعض دفعہ وکلاء مسلمانوں کا کیس لینے کو آمادہ نہیں ہوتے، ان حالات میں بے حد ضروری ہے کہ ہمارے پاس اچھے وکیل ہوں،اور اچھے وکیل ہی جج کی کرسی پر پہنچتے ہیں، افسوس کہ ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں مسلمان ججز کی تعداد کم سے کم ہوتی جا رہی ہے، ادھر مسلمانوں میں جدید تعلیم کا رجحان بڑھا ہے، مگر ان کی ساری توجہ میڈیکل اور انجینیرنگ پر ہے، یہ کافی نہیں ہے۔

حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ