مسلمانوں کو متحدہ پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت

   

Ferty9 Clinic

آئندہ کانگریس کا اقتدار یقینی، میناریٹی جنرل سکریٹری عبدالشکیل کا تاثر، شیخ سہیل کو تہنیت

کاغذنگر: ضلع کے بی آصف آباد کے کانگریس پارٹی سینئر قائد و کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری عبدالشکیل اور سابقہ سرپنچ محمد خورشید علی کی جانب سے شیخ عبداللہ سہیل کی تہنیت پیش کی گئی, اس موقع پر کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری عبدالشکیل نے کہا کہ ہفتے کے روز تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی کانگریس پارٹی شعبہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا پروگرام میں ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے کانگریس پارٹی مسلم قائدین کی بڑے پیمانے پر شرکت کرتے ہوئے دھرنا چوک حیدرآباد پروگرام کو کامیاب بنانے پر تلنگانہ کانگریس پارٹی مینارٹی اسٹیٹ چیئرمین شیخ عبداللہ سہیل کو شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں تلنگانہ کانگریس پارٹی صدر ریونت ریڈی کی زیر قیادت تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنا یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں مسلمانوں کو روز گار،تعلیمی میدان، ملازمتوں میں چار فیصد تحفظات فراہم کر تے ہو ئے مسلمانوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ اس تلنگانہ کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر آتے ہوئے کانگریس پارٹی کے حق میں مہم چلانے کا مشورہ دیا تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آسکے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی میناریٹی شعبہ کی جانب سے تلنگانہ کے اضلاع سطحی پر احتجاجی پروگراموں کو منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔