مسلمانوں کو مراعات کے لیے عملی اقدامات ضروری

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : سید یوسف ہاشمی سکریٹری تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کے لیے مراعات کی بات کرتی ہے ۔ اخراجات کا کوئی خیال نہیں کرتی ۔ مسلم اقلیت کو خصوصی طور پر بجٹ کی منظوری ملنی چاہئے ۔ چیف منسٹر مسلمانوں کے تعلق سے ہمدردی کا اظہار تو کرتے ہیں لیکن جہاں مراعات دینی ہے وہاں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ چیف منسٹر مینارٹیز کا اجلاس طلب کر کے مسلم اقلیت کے مسائل پر غور و فکر کرتے اور اس کا کوئی حل طلب کرتے تو بہتر ہوتا ۔۔