حیدرآباد/15ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میلادالنبیؐ کے مبارک موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیام میں چیف منسٹر نے کہا کہ میلادالنبیؐ مسلمانوں کیلئے مقدس دن ہے ۔ امن، بھائی چارہ، ہمدردی کا جذبہ اور صالح زندگی کی تلقین کرنے والے پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات دنیا بھر کیلئے مشعل راہ ہیں۔ چیف منسٹر نے یقین دلایا کہ عوامی حکمرانی میں مسلم اقلیتوں کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائیگی ۔1