مسلمانوں کو کچھ نہیں دیتی بی جے پی، لیکن آپ نے مجھے غلط ثابت کیا’ : وزیراعظم مودی سے پدم شری احمد قادری نے کہا

,

   

نئی دہلی:پدم شری ایوارڈ سے نوازے گئے شاہ رشید احمد قادری نے بدھ کو ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار کے دوران مجھے یہ (پدم شری) نہیں ملا ۔ مجھے لگا کہ بی جے پی سرکار مجھے یہ ایوارڈ نہیں دے گی، لیکن آپ نے میرا خیال رکھ کر مجھے غلط ثابت کردیا ۔صدر جمہوریہ ہند نے اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر 106 پدم ایوارڈز دئے جانے کو منظوری دی تھی ۔ بدھ کو کل 53 شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ، جن میں تین پدم ویبھوشن، پانچ پدم بھوشن اور 45 پدم شری شامل رہے ۔ دیگر معزز ہستیوں کو 22 مارچ کو پدم ایوارڈ دئے گئے تھے۔