یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے جواب میں کانگریس کا یوم دغا: سبھاش ریڈی
یلاریڈی /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ کانگریس پارٹی انچارج سبھاش ریڈی نے آج منڈل سداشیونگر میں تلنگانہ سرکار کی یوم تاسیس تقاریب کے جواب میں یوم دغا منائے حکومت کی ناکامیوں اور عوام کے ساتھ کئے جارہے فریب کو بیان کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ سبھاش ریڈی نے منڈل کے بھوپلی علاقہ میں کانگریس پارٹی کے دوران حکمرانی میں تعمیر کئے گئے برقی 132/133KV سب اسٹیشن پر دھرنا منظم کرنے تب کے محمد علی شبیر کی تصویر کو دودھ سے نہلایا اور برقی اسٹیشنوں کا قیام کانگریس کا کارنامہ بتایا ۔ سبھاش نے بی آر ایس کی ناکامیوں کا ذکر کرکے مسلمانوں کو دیا جانے والا 12 فیصد ریزرویشن کہاں ہے ۔ بے روزگاری بھتہ ، دلت خاندانوں کو تین ایکڑ اراضی ، ہر گھر میں سرکاری ملازمت ، کسانوں کے قرضہ کی معافی کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا نظام اور کئی ایسے وعدے جو ریاستی حکومت نے آج تک پورے نہ کرسکی ۔ تو پھر دسویں یوم تاسیس کے موقع پر تقاریب و جشن کا ماحول کیوں ؟ اس لئے کانگریس پارٹی نے عوام کو ریاستی حکومت کے فریب سے واقف کروانے یوم دغا کا اہتمام کر رہی ہے ۔ اس موقع پر سینکڑوں کانگریس کارکنوں نے یوم دغا پروگرام میں حصہ لیا ۔