مسلمانوں کیخلاف تشدد پر انڈیا کیساتھ تجارتی بائیکاٹ کی دھمکی

   

مناما : بحرین کے قانون ساز عبدالرزاق حطب نے ہندوستان میں مسلمانوں سے ناروا برتاؤ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت ہند کے خلاف سخت موقف اپنائیں گے اور ضرورت پڑنے پر ہندوستان کے ساتھ تجارت کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔ پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے عبدالرزاق نے بیان کیا کہ ہندوستان بالخصوص آسام اور کشمیر میں مسلمانوں کا برا حال ہے ۔ انہیں نت نئے طریقوں سے مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ان کے حقوق چھینے جارہے ہیںاور مذہبی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔