مسلمانوں کیخلاف تعصب کی مذمت ، ایران و پاکستان کا ردعمل

   

٭ ایران اور پاکستان نے دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں کے خلاف تعصب ، تنگ نظری اور دباؤ کے ذریعہ ظلم کیا جارہا ہے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ صدر ایران حسن روحانی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چہارشنبہ کو فون پر بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور گہرا کرنے کا عہد کیا۔ دونوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ عمران خان نے ایران پر مشکل حالات کے باوجود معاشی دباؤ میں اضافہ کرنے اورتحدیدات برقرار رکھنے کی مذمت بھی کی۔