برلن۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ رکھنے والے ایک 21 سالہ جرمن شہری کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ملزم نے ایک انٹرنیٹ گروپ میں کہا تھا کہ وہ مسلمانوں کو ہلاک کرنا چاہتا ہے۔ ملزم پر نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ حملہ آور سے متاثر ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ملزم کی رہائش گاہ سے اسلحہ اور دائیں بازو کے انتہاپسندانہ نظریات پر مبنی مواد بھی ملا ہے۔ زیر حراست جرمن شہر ہیلڈش ہائم کا یہ رہائشی دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کرنا چاہتا تھا۔