مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ

   

نیویارک : دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہندوستانیوں اور ان کی تنظیموں نے ہریدوار میں دھرم سنسد کے موقع پر مسلمانوں کی نسل کشی اور ان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ، نیدرلینڈز، جرمنی، اسکاٹ لینڈ، فن لینڈ اور نیوزی لینڈ میں مقیم این آر آئیز کے گروپس نے ٹوئیٹ کے ذریعہ اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ یہ گروپس ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی برادری کے افراد پر مشتمل ہیں۔ اس سلسلہ میں 28 تنظیموں کے ایک گروپ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے حکومت پر بھی تنقید کی جو دھرم سنسد مسلمانوں کی نسل کشی اور اشتعال انگیز و نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔