مسلمانوں کیلئے دنیا بھر میں 150 ملک ہیں: روپانی

,

   

٭ احمدآباد میں گزشتہ دنوں متنازعہ شہریت قانون کی حمایت میں ایک ریالی کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے دنیا بھر میں 150 ممالک ہیں جہاں وہ کسی بھی ملک کا رخ کرسکتے ہیں مگر ہندوؤں کے لئے صرف ایک ہی ملک ہے اور وہ ہے بھارت ۔ روپانی نے مزید کہا کہ ایک طرف جہاں ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہیں دوسری طرف پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی آبادی دن بہ دن گھٹتی جارہی ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی کی جانب سے گجرات بھر میں شہریت قانون کی حمایت میں 62 ریالیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔