مسلمانوں کیلئے سب پلان، نامزد عہدوں میں بھرپور نمائندگی ضروری

   

ہنمکنڈہ میں میناریٹی انٹلکچول فورم کا اجلاس، رکن اسمبلی راجندر ریڈی کی شرکت، یادداشت کی پیشکشی

ورنگل۔ 29 (ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کا ایک اجلاس صدر میناریٹی انٹلکچول ڈاکٹر انیس احمد صدیقی کی صدارت میں ہنمکنڈہ میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی نے شرکت کی۔اس اجلاس میں اقلتوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رکن اسمبلی نے انتخابات سے قبل اقلتوں کے مسائل کی یکسوئی سے متعلق تیقن دیا تھا اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اس اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پرمسلم انٹلکچول فورم کی جانب سے ایم ایل اے کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں کہا گیاکہ مسلم اقلیت کے لئے سب پلان کو قطعیت دی جائے ،وقف جائیدادوں کا تحفظ کیا جائے۔ٹمریس اسکولس و کالجس میں مسلم اقلیتی طلباء کی جگہ غیر اقلیتی طلباء کے داخلہ کو روکا جائے ،ضلع ورنگل اور ضلع ہنمکنڈہ میں مجوزہ کارپوریٹرس کے انتخابات میں مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں کے لئے 6کارپوریٹرس کو ٹکٹ فراہم کی جائے۔گریٹر میئر کا عہدہ مسلم اقلیت کو فراہم کیا جائے۔لوکل باڑیز میں مسلم اقلیت کو نمائندگی دی جائے۔اردو جرنلسٹس کو مکانات یا اراضیات فراہم کی جائیں۔حکومت کی جانب سے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا اس پر عمل آوری کی جائے۔گورنمنٹ تلگو اور انگریزی میڈیم اسکولس کے اقلیتی طلباء کو اردو کو زبان دوم کے طور پر پڑھایا جائے۔میناریٹی ویلفیر آفیسر کی جائیداد پر مسلم اقلیت عہدیدار کا تقرر عمل میں لایا جائے۔تلنگانہ یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کے تقررات میں مسلم اقلیت کو نمائندگی دی جائے۔کاکتیہ یونیورسٹی ایگزکیٹیو کونسل میں مسلم رکن کو شامل کیا جائے۔ایجوکیشن کمیشن میں اقلیت رکن کو نامز د کیا جائے۔حکومتی نامزد عہدوںمیں مسلمانوں کو بھر پور نمائندگی دی جائے جیسے وقف بورڈ ،اردو اکیڈیمی ،حج کمیٹی ،اقلیتی فینانس کارپوریشن ،اس اجلاس میں ایم اے کلیم ،پروفیسر ڈاکٹر رضا ملک نرسم پیٹ میڈیکل کالج ورنگل ،پروفیسر مصطفی کا کتیہ یونیورسٹی ،پروفیسر مجاہد عرفان ایس آر یونیورسٹی ،ندیم بیگ ،مسعود مرزا محشر ،سید احتشام ،امجد بیگ ،عابد خان جرنلسٹ نعیم نیازی قا در پاشاہ محمد جعفر وحید گلشن ،نصرت جہاں ،سرتاج الوری ٰ ،محسن سلطانہ ،تسلیم سلطانہ ،نازنین بیگم ،پروین اور دیگر موجود تھے مسعود مرزا محشر کی دوعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔