مسلمانوں کی آباد میں زبردست اضافہ

,

   

۔2050 تک ساری دنیا میں اسلام سب سے بڑا مذہب
واشنگٹن ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی میں زبردست اضافہ ہورہا ہے۔ اس وقت عیسائی مذہب کو مانے والے زیادہ ہیں لیکن 2050 تک دنیا کے نقشے پر کافی کچھ تبدیلیاں آئیں گی اور اسلام سب سے بڑا مذہب اور مسلمان سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ہوں گے۔ عالمی مدہبی ڈینا اور ببو ریسرچ سنٹر کے مطابق 2050 تک مذہب اسلام کو ماننے والی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوجائے گا۔ 1910 سے 2010 کے درمیان دنیا بھر میں مذاہب کے ماننے والوں کے بارے میں تحقیق کی بنیاد پر بتایاکہ ان 100 سالوں میں اسلام سب سے بڑا مذہب بن گیا ہے۔ اس کے بعد سب سے تیزی سے ناستک (ملحد) لوگوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان میں بھی 2050 تک مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوگا۔ ہندوؤں کی اکثریت برقرار رہے گی لیکن دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی ہندوستان میں ہوگی۔ اس وقت انڈونیشیا کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں۔