مسلمانوں کی املاک کے غیر قانونی انہدام کو روکا جائے: ایمنسٹی انڈیا

,

   

نئی دہلی : ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مدھیہ پردیش کے کھرگون میں بڑے پیمانہ پر مسلمانوں کی املاک کے واضح طور پر غیر قانونی انہدام کو روکنے کا ہندوستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے۔ سری رام نومی کے موقع پر مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے بعد بڑے پیمانہ پر مسلمانوں کے مکانات اور دکانوں کے انہدام کی اطلاعات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے گروپ ایمنسٹی آف انڈیا نے اس اقدام کو انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بورڈ کے چیرمین آکار پٹیل نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ملک میں شبہ کی بنیاد پر خانگی املاک کے انہدام کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں اکثریت مسلمانوں کے املاک کی ہیں۔