مسلمانوں کی ترقی کیلئے مبسوط لائحہ عمل ضروری

   

Ferty9 Clinic

جنگاؤں کے شعبہ اقلیت صدر جمال شریف کی اتم کمار ریڈی اور محمد علی شبیر سے نمائندگی

جنگاؤں۔ تلنگانہ میناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کل شام حیدرآباد میں گولکنڈہ ہوٹل میں ظفر جاوید صدر نشین تلنگانہ میناریٹی کالجس کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جنگاؤں ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ چیرمین محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے صدر پردیش تلنگانہ کانگریس کمیٹی و رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی اور سابق سی ایل پی قائد محمد علی شبیر کو ایک یادداشت پیش کی اور کہا کہ تلنگانہ میں مسلمانوں کیلئے کانگریس پارٹی ابھی سے کوئی اچھا انتخابی منشور بناکر مسلمانوں کو دوبارہ کانگریس پارٹی کے قریب لانے کی کوشش کریں۔ تلنگانہ کے مسلمان ٹی آر ایس کے جھوٹے وعدوں کو سمجھ کر اب اس پارٹی سے دور ہورہے ہیں۔ ایسے وقت کانگریس پارٹی مسلمانوں کو صحیح مقام دے کر تلنگانہ میں مسلمانوں کو قریب کرے۔ 12 فیصد تحفظات دینے کا ٹی آر ایس نے وعدہ کیا مگر کانگریس پارٹی سیکولر ہے اور ہر ضلع میں مسلمانوں کی لیڈر شپ کو ڈیولپ کرے اور مسلمانوں کو اپنے ووٹوں کے حساب سے نمائندگی دیں۔ مسلمان آج کانگریس پارٹی کی طرف آرہے ہیں آپ لوگ مسلمانوں کیلئے لائحہ عمل تیار کریں۔2023 تک مسلمان ضرور کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں گے اور ایم ایل سی انتخابات میں بھی مسلم تعلیم یافتہ افراد دونوں حلقوں پر کانگریس امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔ اس موقع پر صدر نشین اقلیتی ڈپارٹمنٹ تلنگانہ شیخ عبداللہ سہیل، یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری عامر جاوید کے علاوہ ورنگل ضلع صدر میناریٹی محمد ایوب، محمد عزیز، نلگنڈہ کے سینئر کانگریس قائد حفیظ خان، محمد باقی کے علاوہ بھونگیر اقلیتی قائد محمد مظہر اور دوسرے موجود تھے۔