مسلمانوں کی ترقی کیلئے کے سی آر نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا

   

Ferty9 Clinic

کریم نگرمیں کانگریس اقلیتی قائد محمد تاج الدین اور دیگر کی پریس کانفرنس

کریم نگر 16/جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر کانگریس پارٹی اقلیتی قائد محمد تاج الدین ضلع اقلیتی صدر دیگر قائدین کے ہمرہ ایک صحافتی کانفرنس 15/ جولائی بروز ہفتہ پریس کلب میں منعقد کرتے ہوے ضلع اقلیتی سیل کے صدرمحمد تاج الدین نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے سوپریمو کے سی آر نے مسلمانوں کی فلاح بہبود کے لیے کئی ایک وعدہ کئے ،12فیصد تحفظات,وقف بورڈ کو جوڈیشیل اختیارات, سبسیڈی قرض و دیگر اسکیمات کا اعلان کیا گیا لیکن 9سالہ دور اقتدار میں بھی ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ان وعدوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیاہے۔کریم نگر میں مولانا آزاد یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر کے لیے 2016 میں اس وقت کے ایم پی موجودہ ریاستی پلاننگ کمیشن کے نائب صدر بوئن پلی ونود کمار نے 5ایکر اراضی لوئر مانیر ڈیم کے قریب شاتاواہانہ یونیور سٹی کے پاس متعلقہ عہدیداروں سے سروے کروا کر 2017۔18تک اسٹڈی سنٹر قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور یہاں ایک پا لی ٹیکنک کالج کا بھی وعدہ کیا تھا مگر آج تک اس تعلق سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی یہ بھی وعدہ وفا نہیں ہوا۔ اگر مولانا آزاد اسٹڈی سنٹر قائم ہوتا تو نہ صرف کریم نگر بلکہ اطراف و اکناف کے مسلمان طلباء کو آسانی ہوتی۔ عوام کو جواب دینا پڑے گا۔ انہوں کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام انہیں ضرور سبق سکھائے گی۔