مسلمانوں کی عید کی خوشیاں چھین لی گئیں

   

کابینہ میں مسلمان کی عدم شمولیت پر ٹی آر ایس اقلیت قائد کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) بی آر ایس پارٹی عادل آباد ضلع کے شعبہ اقلیت کے سکریٹری سید ساجد الدین نے تلنگانہ کابینہ میں مسلم اقلیت کی عدم نمائندگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں آج توسیع کے موقع پر مسلمانوں کو امید تھی کہ کسی نہ کسی مسلم قائد کو شامل کرکے اقلیتوں کی کمی کو دور کیا جائے گا لیکن ریونت ریڈی نے مسلم اقلیت کو مایوس کردیا ۔ سید ساجد الدین نے کہا کہ ریونت ریڈی کو صرف مسلمانوں کے ووٹ چاہئے اور وہ حکومت میں مسلمانوں کو حصہ داری دینے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ریونت ریڈی نے مسلمانوں سے ناانصافی کرکے عید کی مٹھائی کو بھی کڑواہٹ میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں کئی ایسی قابل اور اہم شخصیتیں ہیں جنہیں کابینہ میں شامل کیا جاسکتا تھا جن میں عامر علی خان رکن کونسل بھی شامل ہیں لیکن ریونت ریڈی نے عدم شمالیت کے ذریعہ یہ جتانے کی کوشش کی کہ مسلمانوں میں کوئی قابل نہیں۔ وزیر اعظم مودی کو بڑا بھائی کہنے والے ریونت ریڈی اپنے بڑے بھائی کے نقش قدم پر ہیں۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ریونت ریڈی کو پہچانیں جنہوں نے مسلمانوں کی خوشی میں خلل پیدا کردیا ہے۔ 1